نوٹسوں کی بھرمار کوڑے کی بہار

اس گلی میں نوٹس لگا لگا کر دیوار خراب کردی گئی پر کوڑا بڑھتا ہی گیا اور گلی کے ساتھ ساتھ دیوار بھی گندی ہوگئی

 

نوٹسوں کی بھرمار کوڑے کی بہار

خان پروڈکشن

کیا خیال ہے؟

ہم زندہ ہیں

ہم ابھی زندہ ہیں
اور ایک بار پھر سے بلاگستان میں لوٹ آئے ہیں

خوش آمدید

لو جی ہم پھر سے بلاگستان یعنی بلاگروں کی دنیا میں آگئے ہیں. اب کسی نے ہمیں کچھ کہنا نہیں ہے کہ اتنے عرصے ہم کہاں تھے کیوں تھے اور کیا کر رہے تھے؟ ویسے تو مجھے پتا ہے دو انتہائی قسم کے ردِ عمل دیکھنے میں آئیں گے. یا تو کوئی نوٹس ہی نہیں لے گا یا پھر پوچھ پوچھ کے ہماری جان کھا جائیں گے سارے. یہ شکر ادا نہیں کریں گے چلو جی لوٹ کے بدھو حضرات گھر کو آئے .
چلو جی وہ تو جو ہو سو ہو.
ہور سنائو کیا حال چال ہے ساری بلاگروں کی دنیا کا. مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سب کچھ لکھنا لکھانا بھول گیا ہوں . بلو کا بھی یہی حال ہے بلکہ وہ تو صبح سے کاغذ پر بیٹھا کوکلے بنا رہا ہے اور کچھ لکھا نہیں جا رہا. میں نے اس کو تسلی تو دی ہے کہ کوئی بات نہیں بیٹا کسی سکول کے بچے کی شاگردی اختیار کر لے. لیکن بیچارا بڑا پریشان ہے کہ لکھنا بھول گیا ہوں. اب صبح اس کو تختی لا کے دوں گااور پھر بھی لکھنا نہ سیکھا اس نے تو مرغا بنا بنا کے جوتے لگائوں گا . اب کہاں لگائوں گا وہ تو ساری دنیا جانتی ہے. ڈیڈ لائن بھی صرف ایک دن کی دوں گا تاکہ نہ وہ ایک دن میں تختی لکھنا سیکھے نہ مرغا بننے سے بچ سکے. اور ایک دفعہ جو مرغا بن گیا پاکستانی قوم کی طرح تو پھر جوتا نہیں رُکنے کا . اب جوتا بلے کے ہاتھ میں ہو تو بلو کی شامت. اور اگر زرداری کے ہاتھ میں ہو تو ساری قوم کی شامت.
بہرحال بکواس اگر ساری پڑھ ہی لی ہے تو شکریہ اور اگر پہلی لائن سے ہی اگر پڑھنا چھوڑ دیا تھا تو فل 4 اسٹروک شکریہ.

فقط بلا.

دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار میرا
سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا

صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت
رات کو غنچہ دل میں سمٹ آنے والا

کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو ایک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا

منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا

کیا خبر تھی جو میر ی جاں میں گُھلا ہے اتنا
ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا

میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
احمد فراز

ایک اور سوال

ہر سیاسی پارٹی میں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب چیز ہوتی یعنی ان کے پاس کوئی ایسا بندہ یا بندی ضرور ہوتی ہے جو پارٹی کو پوری طرح ڈیفینڈ کرتی ہے جیسا کہ کبھی مسلم لیگ ن میں شیخ رشید ہوا کرتا تھا
اب آپ مجھے ہر پارٹی میں سے ایسے ہی بندوں کے نام بتائیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ وہ کونسی ایسی پارٹی ہے جو اس معاملے میں سب سے آگے ہے؟؟؟؟
میرا خیال ہے کہ اس بار سوال زیادہ مشکل نہیں ہے؟؟؟؟

دستک

کل رات میں اپنے کمرے میں لیٹا ہوا تھا کوئی ایک بج رہا ہوگا میں ٹی وی پر نیوز دیکھ رہا تھا کہ اچانک میرے کمرے کے دروازے پر کسی نے دستک دی میں اسی وقت اُٹھا اور دروازہ کھولا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں پر کوئی نہیں، میں باہر گیا یہ دیکھنے کے لئے کہ کہیں کسی نے شرارت تو نہیں کی اور جا کر سب کے کمروں کا جائزہ لیا پر سب سورہے تھے اور سب کے کمرے بھی لاک تھے میں واپس اپنے کمرے میں چلا گیا اور یہی سوچتے سوچتے سو گیا کہ اتنی زور سے دروازہ کس نے کھٹکھٹایا ؟؟؟؟
ایک اور بات وہ یہ کہ مجھے ساری رات اپنے کمرے میں میرے علاوہ کسی اور کی موجودگی کا احساس بھی ہو رہا تھا پر کوئی دکھائی نہیں دیا۔
آپ کے خیال میں کیا ہوسکتا ہے؟؟؟

گوری سے کالی

مصیبت یہ نرالی ہو گئی ہے
وہ سر کے سائیں والی ہو گئی ہے

گیا ہے لمبی چھٹی پر جو افسر
میری صحت مثالی ہو گئی ہے

کرشمے تھے یہ بیوٹی پارلر کے
وہ پھر گوری سے کالی ہو گئی ہے

چڑھی ہے جب سے قوالوں کے ہتھے
رباعی پھر قوالی ہو گئی ہے

ہمیں دیکھا تو وہ چشم غزالی
جمالی سے جلالی ہو گئی ہے

اسے آئی نہیں شاپنگ میں لذت
ہماری جیب خالی ہو گئی ہے

دیا ہے ڈائیٹنگ پر زور اس نے
وہ پھر پیالے سے پیالی ہو گئی ہے

بختیار ناصر

ورلڈ وار تھری

کل ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس کا اردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے
بش ایک بار میں بیٹھا تھا کہ کسی نے اس سے پوچھا
آپ کیا کر رہے ہیں
بش: میں ورلڈ وار تھری کی پلاننگ کر رہا ہوں
لڑکا: واقعی ؟؟؟ پر اس میں ہوگا کیا
بش: میں اس بار 140ملین مسلمانوں کو ماروں گا اور ساتھ ہی ایک خوبصورت مسلمان لڑکی بھی۔
لڑکا: ایک خوبصورت مسلمان لڑکی ؟؟؟ وہ کیوں؟
بش: وہ اس لئے کہ کسی کا بھی دھیان 140 ملین مسلمانوں کی طرف نہیں جائے گا۔۔۔۔۔

دوست

خدا کا عطیہ ہے پکا اور سچا دوست
مقدر سے ملتا ہے، کوئی اچھا دوست

دوستی کے نام پر جو مر مٹتا ہے
ڈھونڈے بھی نہیں ملتا، ایسا دوست

دوستی بالا ہوتی ہے، ہر رشتے سے
رشتے کو رشتے سے ملاتا ہے دوست

جاوید! خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ
جن کے اپنے بچے ہوں، انکے دوست

حفیظ جاوید